Urdu

اس سائٹ کے بارے میں

انٹرنیٹ کے قابلِ قبول استعمال کی پالیسی

جلد آرہا ہے

راز داری کی پالیسی

 .Aمحکمٔہ تعلیم اس سائٹ پر "کوکیز" استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ کوکیز کمپیوٹر پروگرامز ہوتے ہیں جو محکمٔہ تعلیم کو، دوسری چیزوں سمیت، اس بات کی تصدیق کرنے کا موقع دیتے ہیں کہ آنے والا محکمٔہ تعلیم کے نظام کا مصدقہ صارف ہے اور اس صارف کی معلومات کو کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو یا ڈسک پر محفوظ کرتا ہے۔ محفوظ کی گئی معلومات میں شامل ہوتا ہے، لیکن اس ہی تک محدود نہیں، تاریخ، وقت جس پر صارف نے سائٹ کا دورہ کیا، اور صارف کی آن لائن ہونے کے دوران سرگرمیوں کی معلومات۔ جمع کی گئی کوئی بھی معلومات صرف محکمٔہ تعلیم کی خدمات کو بہتر بنانے اور نظام کو شماری معلومات فراہم کرنے کے مقصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاکہ اساتذہ اور طلبا کے لیے تدریس اور حصولِ علم کو، علی الترتیب بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ ماسوا اسکی انٹرنیٹ کے قابلِ قبول استعمال کی پالیسی میں بصورتِ دیگر فراہم کردہ، محکمٔہ تعلیم کوکیز کو اپنے کسی بھی صارف کی ذاتی شناختی معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔ ذاتی شناختی معلومات میں شامل ہے، لیکن اس ہی تک محدود نہیں، نام، گھر کا پتہ، ای ۔ میل پتہ اور ٹیلی فون نمبرز۔

.B جیسا کہ بچوں کے انٹرنیٹ کے تحفظ کے ایکٹ ("CIPA") میں مطلوب ہے، محکمٔہ تعلیم طلبا کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔ یہ نگرانی یہ دریافت کرسکتی ہے کہ صارف محکمٔہ تعلیم کی انٹرنیٹ کے قابلِ قبول استعمال کی پالیسی، طالبانہ ضابطٔہ انضباط، یا قانون  کی خلاف ورزی کی ہے یا ہوسکتا ہے کررہا / رہی ہو۔ محکمٔہ تعلیم دوسرے صارفین (مثلاً غیر طلبا) کی آن لائن سرگرمیوں کی بھی نگرانی کرسکتا ہے۔

.C محکمٔہ تعلیم ایک ایسے سوفٹ وئر کے نتائج کو استعمال کرنے اور جائزہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے جو انٹرنیٹ کے قابلِ قبول استعمال کی پالیسی کی امکانی خلاف ورزی کی تلاش، نگرانی، اور / یا شناخت کرتا ہو۔ 

.D صارف کو آگاہ ہونا چاہیے کہ انکی ذاتی فائلز عدالت اور انتظامی کارروائیوں میں پبلک ریکارڈ لأ کے تحت قابلِ انکشاف ہوسکتی ہیں۔ 

.E نظام کے صارفین کو جس وقت وہ محکمٔہ تعلیم نظام میں ہوں، اپنی ذاتی فائلوں اور اپنی آن لائن سرگرمیوں کے مشمولات کے بارے میں رازداری کی توقعات نہیں رکھنی چاہییں۔

ترکِ دعوی: ذمہ داری کی حد

(1 محکمٔہ تعلیم کسی نوعیت کی ضمانت، واضح یا معنوی، نہیں دیتا ہے کہ محکمٔہ تعلیم کے نظام کے تحت فراہم کردہ کارگزاری یا خدمات غلطیوں سے مبرا یا بغیر خامی کے ہونگی۔  محکمٔہ تعلیم صارف کو ہونے والے کسی بھی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہے، بشمول لیکن انہی تک محدود نہیں، ڈیٹا کا نقصان یا خدمات میں خلل اندازی۔ محکمٔہ تعلیم اس کے نظام کے ذریعے حاصل کی ہوئی یا اس میں محفوظ معلومات کی درستگی اور معیار کا ذمہ دار نہیں ہے۔  محکمٔہ تعلیم کسی صارف کے نظام کے بلا اجازت استعمال سے پیدا ہونے والے مالی تقاضوں کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔  

(2 صارف محکمٔہ تعلیم اور اسکے ہر متعلقہ اضلاع کو صارف کے ذریعے اسکے نظام کے عمداً غلط استعمال کے نتیجہ میں ہونے والے کسی بھی نقصان سے بری کرے گا اور بے ضرر قرار دے گا۔

براہِ کرم آگاہ ہوں کہ یہاں پردی گئی معلومات بتاریخ اپریل، 2001 درست ہیں۔ کیونکہ محکمٔہ تعلیم کے ضوابط اور پالیسیاں دفتاً فوقتاً تبدیل ہوتی رہتی ہیں، اس لیے تجویز کیا جاتا ہے کہ معلوماتِ ہذا کی درستگی کی تصدیق کرلی جائے۔

براہِ کرم مزید معلومات کے لیے انٹرنیٹ کے قابلِ قبول استعمال کی پالیسی سے رجوع کریں۔

محکمٔہ تعلیم بغیر کسی نوٹس کے اس پالیسی کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یکساں مواقع کی پالیسی

ایک اثباتی عمل یکساں مواقع کا آجر

یہ نیویارک شہر محکمٔہ تعلیم کی پالیسی ہے کہ نسل، رنگ، مذہب، عقیدہ، نسلیت، قومی نژاد، غیرملکی ہونے، شہریت کی صورتِ حال، عمر، ازدواجی صورتِ حال، پارٹنرشپ صورتِ حال، معذوری، جنسی میلان، صنعف (جنس)، ملٹری کی صورتِ حال، سابقہ گرفتاری یا سزایابی کا ریکارڈ، علاوہ اس کے جیسا قانون کے تحت جائز ہے، جنیاتی خصوصیات کا رجحان، یا ایک گھریلو تشدد، جنسی جرائم اور تعاقب کا شکار ہونے سے قطٔہ نظر تعلیمی اور ملازمت کے مواقع مہیا کرے اور مذکورہ بالا کسی بھی بنیاد پر بشمول جنسی ہراست یا انتقام، ہراست سے مبرا ماحول قائم رکھے۔

یہ پالیسی زمرہ VI اور زمرہVII  سول رائٹس ایکٹ 1964 ، زمرہ IX تعلیمی ترمیمات 1972 ، 1967 کا ملازمت میں عمر کا امتیازایکٹ، سیکشن 503  اور سیشکن 504 ،  بحالی ایکٹ 1973 ، منصفانہ مزدوری کے معیارات ترمیمات 1974 ، نقل وطنی اصلاحات اور ضابطہ ایکٹ 1986 ، معذوری کے حامل امریکیوں کا ایکٹ 1990 ، شہری حقوق کا ایکٹ 1991 ، نیویارک ریاست / شہر قانون برائے انسانی حقوق اور محکمٔہ تعلیم اسکولی ضلع برائے نیویارک شہر کے اجتماعی سودے کاری کا معاہدہ میں غیرامتیازیت کی مراعات کے مطابق ہے۔ 

مناسب قانون کی تعمیل سے متعلق استفسارات ذیل پر بھیجے جاسکتے ہیں:

Office of Equal Opportunity
65 Court Street, Brooklyn, New York 11201
(718) 935-3320