نیویارک شہر ہائی اسکول کے طلبا کے لئے مختلف اسکولی
متبادلات پیش کرتا ہے۔ ہائی اسکول داخلے کی کارروائی دو اصولوں: مساوات اور پسند پر مرتکز ہے۔ آٹھویں اور نویں گریڈ کے ایسے طلبا کے لئے جو یا تو ہائی اسکول میں داخل ہو رہے ہیں یا جو درخواست دینے کے لئے دوسرا موقع حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ کارروائی موسم خزاں کے اوائل میں شروع ہوجاتی ہے۔ درخواست دینے کے لئے، طالب علم کا نیو یارک شہر کا مکین ہونا اور آٹھویں یا نویں گریڈ کے ترقیاتی معیارات کی تکمیل کرنا ضروری ہے۔ طلبا اپنی درخواست میں 12 تک اسکولوں یا پروگراموں کی درجہ بندی کرسکتے ہیں۔
محکمۂ تعلیم والدین اور طلبا کو ہائی اسکول داخلوں کی کارروائی کے بارے میں جانکاری کرنے اور باخبر انتخابات کرنے میں مدد کے لئے پورے سال ورکشاپس اور میلوں کا انعقاد کرتا ہے۔ نیو یارک شہر پبلک اسکولوں کی ڈائرکٹری 2008-2009 سے نیویارک شہر کے 400 سے زائد ہائی اسکولوں کی تفصیلی وضاحت، بشمول کورسز، پروگراموں، غیر نصابی سرگرمیوں، خاص تعلیمی خدمات اور اہلیت کے بارے میں معلومات حاصل ہوجاتی ہے۔
ہائی اسکول داخلوں کی کارروائی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے، طلبا کو چاہئے کہ اپنے متبادلات کی تحقیق کرنے اور اپنے لئے زبردست دلچسپی کے حامل پروگراموں میں درخواست دینے کے لئے اپنے والدین اور مشیروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ہائی اسکول منتخب کرنا اور انتخابات کرنا نامی مطبوعات بالترتیب گریڈ 6 اور 7 کے طلبا کے لئے ہائی اسکول داخلوں کی کارروائی سے متعلق تعارف فراہم کرتی ہیں۔ ہائی اسکول کی تمام مطبوعات ہائی اسکول کی تقریبات اور ہماری مطبوعات کی ویب سائٹ پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔