Urdu

مڈل اسکول


مڈل اسکول میں اندراج مختلف ہے اور اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔ کچھ اضلاع میں مڈل اسکول کو منتخب کرنے کا طریق کار ہے، کچھ میں صرف زون کے مڈل اسکولز ہیں اور دیگر میں دونوں کا امتزاج ہے۔ ان اضلاع میں جہاں مڈل اسکول منتخب کرنے کا طریق کار رائج ہے طالب علم اپنی ترجیحی پسند کے مڈل اسکول کی نشاندہی کے لئے درخواست جمع کراتا ہے۔ ان اضلاع میں جہاں صرف زون کے مڈل اسکولز ہیں طالب علم کے مڈل اسکول کا تعین اس کے گھر کے پتہ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ جن اضلاع میں دونوں کا امتزاج ہے طالب علم اپنی پسند کے اسکول میں داخلے کی درخواست دے سکتا ہے یا اپنے زون کے اسکول میں داخلہ لے سکتا ہے۔

یہ معلوم کرنے کے لئے کہ کیا آپ کے لئے کوئی زون کا اسکول ہے آپ 311 پر فون کر سکتے ہیں یا انگریزی کی ویب سائٹ Find A School ملاحظہ کریں۔ مڈل اسکول میں اندراج اور منتخب کرنے کے طریق کار کے لئے براہ مہربانی برو اندراجی دفتر سے رابطہ کریں۔ با ترجمہ مطبوعات مڈل اسکول کے مطبوعات کے صفحہ پر دستیاب ہیں۔

 

اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔